ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوٹ بند ی کی مخالفت کرنے کے لیے اے پی سی سی نے حکمت عملی بنائی

نوٹ بند ی کی مخالفت کرنے کے لیے اے پی سی سی نے حکمت عملی بنائی

Sun, 15 Jan 2017 21:52:09  SO Admin   S.O. News Service

گوہاٹی، 15/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کی مخالف کرنے کے لیے آسام ریاستی کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی)کے سینئر لیڈروں کا اتوار کو دارالحکومت گوہاٹی میں واقع ریاستی ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں آنے والے دنوں میں ریاستی سطح پر بی جے پی کی قیادت والی مرکز اور ریاستی حکومت کی مخالفت کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کو لے کر تفصیل سے بحث ہوئی۔اجلاس میں سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی، ریاستی صدر رپن بورا، اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر دیوبرت سیکیا، پارٹی کے سینئر لیڈر اور عہدیداروں کے ساتھ ہی6 اضلاع کے پارٹی عہدیداروں نے حصہ لیا۔قابل ذکر ہے کہ اجلاس میں آئندہ 18/جنوری کو دارالحکومت میں واقع ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)کے علاقائی دفتر کے سامنے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو لے کر کانگریس لیڈروں نے بات چیت کی۔میٹنگ میں 20سے 25/جنوری کے اندر کسی ایک دن نوٹ بند ی کو لے کر ریاست گیر پیمانے پر احتجاج کرنے پر بھی بحث کی گئی۔ کانگریس کے ریاستی صدر رپن بورا نے بتایا کہ نوٹ بند ی کے معاملے پر آئندہ مارچ تک پارٹی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھے گی۔غورطلب ہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے ریاست میں کانگریس کا مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ساتھ ہی آر بی آئی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔
 


Share: